جموں میں سڑک حادثہ، خاتون کی موت، دو زخمی

جموں میں سڑک حادثہ، خاتون کی موت، دو زخمی

جموں: جموں کے مضافاتی علاقہ میرن صاحب میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے میرن صاحب علاقے میں جمعہ کی صبح ایک منی بس دوسری گاڑی کی اوور ٹیکنگ کرنے کے دوران سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال آر ایس پورہ منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.