پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.11 فیصد بڑھ کر 82.81 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.03 فیصد بڑھ کر 86.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.