ڈوڈہ میں گاڑی لڑھک گئی، ایک جاں بحق، ساتھی زخمی

ڈوڈہ میں گاڑی لڑھک گئی، ایک جاں بحق، ساتھی زخمی
جموں: جموں کے ڈوڈہ ضلع کے مرمت علاقے میں پیر کی صبح گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ زخمی نوجوان کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مرمت ڈوڈہ میں پیر کی صبح ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت روشن لال کے بطور کی گئی ہے ۔
حادثے میں زخمی ہوئے نوجوان جس کی شناخت تنویر وانی کے بطور ہوئی ہے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.