قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں ڈاکٹر شمس اقبال کا بطور ڈائرکٹر تقرر خوش آئند:ڈاکٹر سید احمد خاں

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں ڈاکٹر شمس اقبال کا بطور ڈائرکٹر تقرر خوش آئند:ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی: ڈاکٹر شمس اقبال کو قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے شمس اقبال کے تقرر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُ ردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے ڈاکٹر شمس اقبال کو مبارکباد دی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ کونسل کی طرح دوسرے اقلیتی ادارے فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہاکہ ڈاکٹر شمس اقبال کونسل میں پرنسپل پبلی کیشنز آفیسر کی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اچھا تجربہ رکھتے ہیں ۔ ان کے تجربات سے کونسل کو پورا پورا فائدہ ملے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اقلتوں کے جتنے بھی مسائل ہیں اور سرکار نے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا جو نعرہ دیا ہے وہ اقلتوں کے بغیر ادھورا ہے ۔ اس لئے اقلیتوں کے مسائل کو تر جیحی بنیاد پر حل کیا جانا لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.