سانبہ میں موٹارشیل دھماکہ، مقامی شہری شدید طورپر زخمی

سانبہ میں موٹارشیل دھماکہ، مقامی شہری شدید طورپر زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے چاندلی گاوں میں موٹار شیل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سانبہ ضلع کے چاندلی گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک موٹار شیل پھٹنے سے مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ سانبہ کے چاندلی علاقے میں موٹار شیل دھماکے میں مقامی شہری جس کی شناخت چندیل سنگھ ولد پورن سنگھ کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے زخمی شخص کو علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.