اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، موٹر سائیکل پر سوار تین افراد فوت

اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، موٹر سائیکل پر سوار تین افراد فوت

جموں:  جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں قومی شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں قومی شاہراہ پر گرنائی کے نزدیک ایک ٹرک اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسرے کو میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

متوفین کی شناخت شہزاد حسین ولد عبدالعزیز ساکن چنیاس ڈوڈہ، مبشر حسین ولد غلام محمد ساکن گنڈانہ ڈوڈہ اور ومل کمار ولد رام ناتھ ساکن ٹھاٹھری ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.