پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت تین زخمی

پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت تین زخمی
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے شندھرا علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے شندھرا گائوں میں جمعرات کی رات ایک ٹمپو سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بچائو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد داود ولد محمد ایوب ساکن بنگہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد ادریس ولد محمد ایوب، محمد اسحاق ولد محمد یوسف اور تنویر حسین ولد محمد خادم کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.