جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سری نگر :جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے یونین ٹریٹری کے نو اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے جمعے کو بتایا کہ بانڈی پورہ ، گاندربل، کپواڑہ، بارہ مولہ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، پونچھ ، رام بن اور ریاسی اضلاع میں کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بھاری برف و باراں کی پیشین گوئی کی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.