پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

مودی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر جوشی 2002 سے 2004 تک لوک سبھا کے اسپیکر بھی رہے تھے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر، منوہر جوشی نے ریاست کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے دور میں مسٹر جوشی نے ہمارے پارلیمانی عمل کو مزید متحرک اور شراکت دار بنانے کی کوشش کی۔ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘مسٹر منوہر جوشی جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ایک تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے عوامی خدمت میں برسوں گزارے اور میونسپل، ریاستی اور قومی سطح پر مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر، انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی۔ انہوں نے بطور مرکزی وزیر بھی قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے دور میں، انہوں نے ہمارے پارلیمانی عمل کو مزید متحرک اور شراکت دار بنانے کی کوشش کی۔ منوہر جوشی جی کو ایک قانون ساز کے طور پر ان کی مستعدی کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا، انہیں چاروں قانون ساز اداروں میں خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل تھا۔ ان کے اہل خانہ اور پرستاروں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img