منوج سنہا نے سری نگر میں این آئی ٹی کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا

منوج سنہا نے سری نگر میں این آئی ٹی کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں ‘ایکس؛’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے سری نگر میں آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا’انہوں نے کہا: ‘یہ سہولیت ہماری ان بیٹیوں کے لئے وقف ہے جو ایس ٹی ای ایم کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہیں اور جدت طرازی او کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے تیار ہیں’۔
ان کا ایک اور پوسٹ میں کہنا ہے: ‘میں نے صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا جو مقامی چلینجز کو حل کرنے کے قابل ہونے چاہئے’۔انہوں نے کہا: ‘آج این آئی ٹی جیسے اداروں کی سب سے بڑی ذمہ داری نئی نسل میں سے اختراع کرنے والوں کو تیار کرنا ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.