منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
23.2 C
Srinagar

جان ومال کا تحفظ ۔۔۔

وادی کشمیر میں سال2023اور رواں برس کے پہلے ہی مہینے آگ کی بھیانک وارداتیں ریکارڈ ہوئیں ۔ان وارداتوں میں جہاں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ،وہیں انسانی جانوں کا بھی اتلاف ہوا ۔کل کا ہی واقعہ ہے کہ پٹن بارہمولہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں26سالہ نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوا ۔یہ ایک سنجیدہ اور قابل غور معاملہ ہے ۔آگ کی وارداتیں زیادہ انسانی غفلت شعاری سے ہی رونما ہورہی ہیں ،تاہم ناقص بجلی آلات ،شارٹ سرکٹ اور زائد المعیاد گیس سلنڈربھی آگ رونما ہونے کی وجوہات میں شامل ہے ۔ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق اگر آپ کو ایک سلنڈر پر (A-24) لکھا ہوا نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس سلنڈر کو سال2024 کے جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں جانچ کے لیے جانا ہے۔ ایل پی جی گیس سلنڈر 3196BIS کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جاتے ہیں۔ سلنڈر کو چیک کرتے وقت اس کا ہائیڈرو ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے5 گنا زیادہ پریشر کے ساتھ بھی آزمایا جاتا ہے۔ٹیسٹنگ کے دوران ایسے سلنڈر جو معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں ختم کر دیا جاتا ہے۔ ایل پی جی گیس سلنڈر کی زندگی 15 سال ہوتی ہے۔
سروس کے دوران بھی سلنڈر کو دو بار جانچ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 10 سال بعد اور دوسرا ٹیسٹ 5 سال بعد کیا جاتا ہے۔گیس سلنڈر پر کیا کوڈ ملتے ہیں؟ ایل پی جی سلنڈر کی چوڑی پٹی پر کوڈ لکھے جاتے ہیں۔ یہ کوڈA،B، C اورD سے شروع ہوتے ہیں۔A کا استعمال جنوری، فروری اور مارچ کے لیے کیا جاتا ہے۔Bاپریل، مئی اور جون کے لیے استعمال ہوتا ہے۔C جولائی، اگست اور ستمبر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔D اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ آخر میں دو ہندسوں کا نمبر بھی ہے جو سال کے آخری دو ہندسوں کو ظاہر کرتا ہے۔ دو ہندسوں کا نمبر سال کے آخری دو ہندسے ہیں جس میں سلنڈر کو جانچنا جاتا ہے۔سلنڈر پر کیوں لکھے جاتے ہیں یہ کوڈ ؟ یہ کوڈ سلنڈر کی جانچ کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہیں۔اگر آپ کو ایک سلنڈر پرA۔24لکھا ہوا نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس سلنڈر کو سال 2024 کے جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں جانچ کے لیے جانا ہے۔اگر سلنڈر پرB۔25 کوڈ لکھا ہوا نظر آتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ سلنڈر کو سال2025 کے اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں جانچ کے لیے جانا ہے۔کیسے کریں سلنڈر کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کی شناخت ؟ایل پی جی سلنڈر کی کوئی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہوتی ہے صرف معیاد تاریخ ہوتی ہے۔سوال یہ ہے کہ گھر وں میں جو گیس سیلنڈر استعمال کئے جاتے ہیں ،اُن کے حوالے عام گھریلو خواتین اور عام لوگ واقف ہیں ۔بیشتر اس حوالے سے انکاری ہیں ۔
گیس سپلائی کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے جو گیس سلینڈر رسوئی گھروں تک پہنچ جاتے ہیں ،کیا وہ بالا معیاد کے ضوابط اور قوانین پر کھرے اتر تے ہیں یا نہیں ؟ان سلینڈروں کی جانچ کون کراتا ہے اور کہاں ہوتی ہے ۔کیا اس حوالے سے کوئی نگراں محکمہ یا اسکارڈ ہے ۔جموں وکشمیر میں غالباً ہی کوئی ایسی مثال ملتی ہو ۔ضروری ہے کہ گھروں میں جو گیس سلینڈر استعمال کیا جاتا ہے ،اُن کی جانچ پہلے کی جائے ۔تاکہ آگ کی ہولناک وارداتوں سے محفوظ رہا جاسکے ،کیوں کہ بیشتر آگ کی وارداتیں گیس اخراج کی وجہ سے ہی رو نما ہوتی ہیں ۔جبکہ انسانی جانیں بھی محفوظ رہیں گی ۔اس اہم انتباہ پر کم ہی لوگ توجہ دیتے ہیں جبکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور جموں وکشمیر کی انتظامیہ کا رول بھی کلیدی بنتا ہے ۔کیوں کہ یہ جان ومال(دونوں) کا سوال ہے اور جان ومال کا تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img