کشمیر کے نوجوانوں میں کرکٹ کو لے کر کافی صلاحیتیں موجود ہیں : اکشر پٹیل

کشمیر کے نوجوانوں میں کرکٹ کو لے کر کافی صلاحیتیں موجود ہیں : اکشر پٹیل

سری نگر:معروف انٹرنیشنل بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے ہفتے کے روز کہاکہ کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہاں کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے کھلاڑی پچھلے تین سالوں سے رانجی ٹورنمنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار اکشر پٹیل نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ کشمیر کی سیر وتفریح پر آیا ہوں اور یہاں کے لوگ کافی اچھے ہیں۔
اکشر پٹیل نے کہاکہ جب بھی موقع ملے گا وہ کشمیر کے نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور قومی سطح پر جتنے بھی ٹورنمنٹ منعقد ہو رہے ہیں یہاں کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ اکشر نے کشمیر کے نوجوانوں کو اسپورٹس میں آگے آنے کی اپیل کی اور کہاکہ جس نوجوان میں جو بھی صلاحیت موجود ہے اسے باہر لایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پرویز رسول ، عمران ملک اور دیگر کھلاڑی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔
اکشر پٹیل نے کہاکہ کشمیر کے لوگ مہمان نواز ہے جہاں بھی گیا وہاں لوگوں نے استقبال کیا۔
ان کے مطابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو کھبی کھبار ہی سیر وتفریح کرنے کا موقع ملتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.