ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

جموں وکشمیر:سال نو کی آمد پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں جمع ہوئے

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گھپا میں سال نو کی آمد پر پیر کو ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جاضر ہوئے اور پوتر گھپا کا درشن کیا۔عقیقدت مندوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا اور ان کی جے ماتا کی جے کے نعروں سے پورا ماحول گرج رہا تھا۔اس موقع پر ایک عقیدت مند نے بتایا کہ ہم نے سال نو کی آمد پر شری ویشنو دیوی پوتر گھپا کا درشن کیا اور یہاں ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے یہاں عقیدت مند حاضر ہوئے ہیں اور وہ یہاں درشن کرکے خوشحالی کی دعا کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال 2023 کے دوران ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 93.68 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو گذشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔حکام کا کہنا یہ سال 2023 کے اختتام تک یہ تعداد 96 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img