ٹوکیو: جاپان کے ہونشو جزیرے کے مغربی ساحل پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 تھی۔
سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 37.50 ڈگری شمالی عرض البلد اور 137.20 ڈگری مشرقی طول البلد میں 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔