ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم تشویشناک ہیں: راوت

نئی دہلی: شیو سینا کے ونائک راوت نے ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس کے خلاف ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر راوت نے منگل کو لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال خواتین کے خلاف جرائم میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ، عصمت دری اور اغوا کے زیادہ تر واقعات پیش آتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس تشکیل دے۔
مسٹر راوت نے کہا کہ خواتین کے خلاف عصمت دری جیسے جرائم کی سب سے زیادہ تعداد والی پانچ ریاستوں میں راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور ہریانہ شامل ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img