نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 71.73 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 76.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ملک کے چار شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں





