انڈر 19 ایشیا کپ میں ہندوستان نے افغانستان کو 173 رنز پر آؤٹ کیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں ہندوستان نے افغانستان کو 173 رنز پر آؤٹ کیا

دبئی: ہندوستان نے راج لمبانی اور ارشین کلکرنی کے تین۔ تین وکٹوں کی مہلک گیند بازی کی بدولت افغانستان کو انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے پہلے میچ میں 173 رن پر آؤٹ کر دیاْ۔

ہندوستان نے آج یہاں افغانستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے آئے افغانستان کی شروعات خراب رہی اور چوتھے اوور کی تیسری گیند پر 15 رنز پر وفی اللہ تراخیل کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ تراخیل کو لمبانی نے بولڈ آؤٹ کیا۔ جمشید زدران اور سہیل خان نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 75 رنز تک پہنچا دیا۔ لیکن سہیل خان 19 اوورز میں 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ابھیشیک نے 23ویں اوور میں زدران کو 43 رنز پر بولڈ کر کے افغانستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اکرم محمد زئی نے 20، نعمان شاہ نے 25، محمد یونس نے 26 رنز بنائے۔ کپتان نصیر خان معروف خیل صرف پانچ رنز بنا سکے اور خلیل احمد نو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ رحیم اللہ جرمتی، وحید اللہ زدران اور بشیر احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 173 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ہندوستان کی جانب سے راج لمبانی اور ارشین کلکرنی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نمن تیواری نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور مروگن ابھیشیک اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.