جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

فلپائن: اتوار کو اسکول میں ہوئے دھماکے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص گرفتار

منیلا: فلپائن کی سیکورٹی فورسز نے اتوار کو یونیورسٹی کے ایک جم میں بم دھماکے سے منسلک ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ایک فوجی ترجمان نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
فلپائن کی مسلح افواج کے عوامی امور کے سربراہ زیریکس ترنیداد نے مشتبہ شخص کو ’’ساتھیوں میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
افسران نے اس سے قبل دلچسپی رکھنے والے دو افراد کی شناخت کی تھی جنہوں نے مبینہ طور پر منڈانا او جزیرے پر واقع مراوی شہر میں منڈانا او اسٹیٹ یونیورسٹی کے جم کے اندر ایک نشست کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔
دھماکے میں کیتھولک خدمات میں شرکت کرنے والے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا ۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img