جموں میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جموں میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں بدھ کی صبح مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ایک روہنگیائی شہری کو حراست میں لیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں اور سانبہ اضلاع میں بدھ کی صبح کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے میانمار کے تارکین وطن کی رہائش گاہوں تک ہی محدود تھے اور یہ چھاپے پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق کے سلسلے میں مارے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران جموں کئے بٹھنڈی علاقے سے ظفر عالم نامی ایک روہنگیائی شہری کو اپنی عارضی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.