بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس
سری نگر:منشیات کی وبا کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو تیز تر کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کو ترکنجن بونیار میں واقع ایک رہائشی مکان میں ممنوعہ شئی کی موجودگی کے متعلق ایک معتبر اطلاع موصول ہوئی۔
انہوں نے کہا: ‘ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بونیار نے ایس ایچ او کی سربراہی میں اس مکان پر چھاپہ مارا’۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ایک خاتون کی تحویل سے 60 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آؐمد کیا گیا۔
بیان میں خاتون کی شناخت فرحت بیگم عرف فنسی زوجہ رئیس احمد خان ساکن ترکنجن بونیار کے بطور کی گئی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ مذکورہ خاتون کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیار منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
بتادیں کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 242 مقدمے درج کرکے 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط بھی کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.