بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پولیس پارٹی نے ہردو اچھلو علاقے میں ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران ایک شخص کو روکاانہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی شخص کی تحویل سے 55 گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت غلام محمد بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن کھامندر پوری ٹنگمرگ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران ماہ اگست تک 54 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس دوران منشیات فروشوں کی 2.1 کروڑ روپیے کی مالیت کی جایئدادیں ضبط کی ہیں جن میں 3 رہائشی مکان، 3 گاڑیاں اور بھاری نقدی رقم شامل ہے۔
بارہمولہ پولیس اس سلسلے میں ماہ اگست تک 213 مقدمے درج کئے اور 343 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.