اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں گاڑی میں پر اسرار دھماکہ، 8 افراد زخمی

اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں گاڑی میں پر اسرار دھماکہ، 8 افراد زخمی

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹا ٹا موبائل میں پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 غیر مقامی افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے لارکی پورہ ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK18 – 4476 میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار غیر مقامی افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے حکام جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.