پونچھ انکائونٹر: 4 عدم شناخت  ملی ٹنٹ ہلاک ،آپریشن جاری

پونچھ انکائونٹر: 4 عدم شناخت  ملی ٹنٹ ہلاک ،آپریشن جاری

جموں :: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 4 عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی سپیشل فورسز، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس اور دیگر فورسز نے پونچھ کے سرنکوٹ کے سندھرا علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے پہلی جھڑپ ہوئی جس کے بعد ڈرون کے علاوہ رات کی نگرانی کے دیگر آلات کو استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ منگل کی علی الصبح طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کے ساتھ تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں 4 ملی ٹنٹ  مارے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹنٹوں میں سے بیشتر غیر ملکی ہیں جن کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.