شری امرناتھ یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں پر مشتمل 13 واں جھتا جموں سے روانہ

شری امرناتھ یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں پر مشتمل 13 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں، 15 جولائی: شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 3 سو 92 یاتریوں پر مشتمل 13 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ جھتا 276 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں 4 ہزار 8 سو 97 مرد، 2 ہزار 95 خواتین، 55 بچے، 3 سو 19 سادھو اور 26 سادھویں شامل تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے بالتل بیس کیمپ کے کئے 3 ہزار 3 سو 68 یاتری روانہ ہوئے جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 4 ہزار 24 یاتری روانہ ہوگئے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

حکام نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے دونوں راستوں پر ہیلی کاپٹر سروس بھی دستیاب رکھی ہے۔

یاتریوں کے صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنک فوڈ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور راستے میں ہی لنگروں کا بھر پور انتظام کیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر انتطامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے امسال بھی یاترا کے لئے فقید المثال انتطامات کئے ہیں۔

دریں اثنا ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں میں یاترا کے تئیں انتہائی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

یاتری حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی خوش اور مطمئن ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.