ہفتہ, جون ۷, ۲۰۲۵
21 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری اَمرناتھ جی یاتراکے اِنتظامات کا جائزہ لیا

بال تل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بال تل میں شری اَمرناتھ جی یاترا بیس کیمپ کا دورہ کیا اور پوتر یاترا کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بیس کیمپ میں سول اِنتظامیہ ، جموںوکشمیر پولیس ، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی جو شردھالوﺅں کے لئے بہترین اِنتظامات کو یقینی بنانے میں شامل ہے۔
اُنہوں نے شردھالوﺅں سے بات چیت کرنے کے بعد کہا ،” شری اَمرناتھ جی یاترا ہماری روایت میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور یہ اَمن ، ہم آہنگی اور جامع ترقی کی علامت ہے ۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” ملک بھر سے متلاشیوںکی جماعت ہندوستان کی قدیم تر روحانی روایات میں سے ایک کو منانے کے لئے یہاں موجود ہے۔“

اُنہوں نے کہا ،” شری اَمرناتھ جی یاترا مختلف ریاستوں میں نئے خیالات اور اِصلاحات کے اشتراک کے بارے میں اتنا ہی ہے جتنا کہ یہ اعلیٰ سچائی اور روحانی طاقت کی تلاش کے بارے میں ہے ۔ پوتر گپھا کی طرف ہر قدم اطمینان ، اِنسانی بندھن اور پورے معاشرے کے لئے ترغیب ہے ۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاترا اِس سرزمین پر کثرت میں وحدت کی بھی عکاسی کرتی ہے اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے اَفراد اور فرقے اسے متلاشیوں کے لئے ایک ہموار اور خوشگوار سفر بنانے میں تعاون کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا بیج بوتا ہے اور اِندرونی تبدیلی اور ثقافتی اَقدار کو فروغ دینے کا راستہ بناتا ہے۔
اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران ہیلتھ کیئر ، صفائی ، مواصلات ، قیام و طعام اور لنگر کی سہولیات اور بیس کیمپ پہنچنے والے یاتریوں کے دِن کے حساب سے سہولیات کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو سونہ مرگ سے بال تل روٹ تک مناسب افرادی قوت ، مشینری اور روڈ سیفٹی کے اَقدامات کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔

 

اُنہوں نے ڈی آر ڈی او ہسپتال اور بال تل میں قائم جوائنٹ پولیس کنٹرول روم کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَفسروں کی تعیناتی ، ٹریفک مینجمنٹ ، ہیلی سروسز کے خیموں کی تنصیب ، صفائی ستھرائی ، بجلی اور پانی کی فراہمی کے لئے ریپڈ اسسمنٹ سسٹم کے بارے میں جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پوتر گپھا کا موقعہ اور شہریوں کی گرمجوشی سے مہمان نوازی نے اِس برس جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحت کی آمد میں بے مثال اِضافہ کو یقینی بنایا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین کہ پوتر یاترا کے لئے آنے والے یاتری نئے اور ترقی پر گامزن جموں وکشمیر کے برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر اَپنی اَپنی ریاستوں کو واپس لوٹیں گے ۔
اُنہوں نے شراکت دار محکموں ، بی آر او ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی اِجتماعی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹریک کو چوڑا کرنا ، کمزور مقامات پر حفاظتی ریلنگ کی تنصیب اور وسیع حفاظتی اِنتظامات شردھالوﺅں کی محفوظ اور بغیر پریشانی یاترا کو یقینی بنائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے ہولڈنگ ائیریاز میں اِضافہ کیا ہے اور خراب موسم کی صورت میں ہولڈنگ کی کافی گنجائش ہے ۔ اُنہوں نے یاتریوں کی ہیلتھ کیئر کے لئے کئے گئے وسیع اِنتظامات کا بھی اشتراک کیا ۔
اُنہوں نے کہا کہ ریڈیو فریکوئنسی آئیڈ ینٹی فکیشن سسٹم ( آر ایف آئی ڈی ) یاتریوں کے لئے مکمل طور پر نافذ ہے اورہم نے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف سے ایمرجنسی جواب دہندگان کی کافی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر اور ضلع اِنتظامی ہ، ایس اے ایس بی ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img