ہندوستان اور عالمی تاریخ میں اہم واقعات

 ہندوستان اور عالمی تاریخ میں اہم واقعات
1529 ۔ مغل حکمران بابر بنگال پر فتح حاصل کر کے آگرہ لوٹے۔
1788 ۔ امریکی آئین کو اپنانے والا ورجینیا دسویں ریاست بنا۔
1868 ۔ امریکی صدر اینڈریو جانسن نے سرکاری ملازمین کے لیے دن میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا قانون منظور کیا۔
1931 ۔ ہندستان کے سابق وزیر اعظم وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔
1932 ۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے لارڈز کے میدان پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔
1940 ۔ جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے پیرس، فرانس میں نپولین کی قبر اور ایفل ٹاور دیکھا۔
1941 ۔ فن لینڈ نے سوویت یونین پر حملے کا اعلان کیا۔
1949۔ شام میں صدارتی انتخابات ہوئے۔ کچھ خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی۔
1951 ۔ امریکی ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورک سی بی ایس نے نیویارک سے چار شہروں میں پہلا رنگین ٹی وی پروگرام نشر کیا۔
1960 ۔ مڈغاسکر فرانس سے آزاد ہوا۔
۔ سوویت کے پہلے موسم سیارچہ کاس 122 کو خلا میں بھیجا گیا۔
1974۔ بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی پیدائش ہوئی۔
1975 ۔ ۔صدر جمہوریہ فخر الدين علی احمد نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کے حکومت کی تجویز کو منظوری دی۔
1983 ۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنوں سے ہرا کر پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب جیتا۔
1993 ۔ کم کیمبل کینیڈا کی 19 ویں وزیر اعظم بنیں۔
1994 ۔ جاپان کے وزیر اعظم سوتومو هاتا نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔
2005۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں بنیاد پرست لیڈر محمود احمدی نژاد کی فتح کا اعلان ہوا۔
2009۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کا انتقال ہوا۔
2010۔ آسٹریا میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ 40 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔
2011۔ ہیوسٹن کے کاروباری اور گھاس ہٹانے کی مشین کے موجد جارج بیلس سینئر کا انتقال ہوا۔
2014 ۔ لوئس سوایز پر فیفا 2014 میں عالمی کپ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹنے کا الزام لگا۔
2017۔ کدامی سری کانت نے آسٹریلیا اوپن سیریز خطاب جیتا۔
2019۔ اسپیس ایکس نے اپنے فالکن ہیوی راکٹ کو کیپ کارنول سے لانچ کیا
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.