جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، رام بن مرکز، کوئی نقصان نہیں

جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، رام بن مرکز، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، 17 جون : جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز رام بن میں تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز 2 بجکر 3 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز رام بن تھا۔
سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ جموں کشمیر میں گذشتہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت آنے والا چھٹا زلزلہ ہے۔
ضلع ڈوڈہ میں 13 جون کو 5.4 کی شدت کا زلزلہ آیا جس سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
اس کے ایک روز بعد 14 جون کو صبح ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں یکے بعد دیگرے چار زلزلے آئے جن سے لوگوں میں کافی خوف یہراس پھیل گیا تھا تاہم ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.