ڈوڈہ میں کلہاڑی سے کئے گئے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار: ایس ایس پی ڈوڈہ

ڈوڈہ میں کلہاڑی سے کئے گئے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار: ایس ایس پی ڈوڈہ

جموں، 17 جون : جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے ایک قتل کیس کو صرف 4 گھنٹوں کے اندر ہی حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن گنڈوہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ جمعہ کی شام چار بجے گنڈوہ علاقے میں بھیرائو سنگھ نامی ایک شخص نے رام کرشن اور اس کی بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں رام سنگھ کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او گنڈوہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا اور زخمی خاتون انجو دیوی کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ملزم کی تلاش کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے جنگل علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران ایس ڈی پی او گنڈوہ کی سربراہی والی ٹیم نے ملزم کو حملہ کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے ہتھیار سمیت پکڑ لیا۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مزدوری کرتا تھا اور دو گرپوں کے درمیان تعمیراتی کام کے لئے استعمال کئے جانے والے پتھروں پر کوئی تنازعہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.