لیفٹیننٹ گورنر کا سونہ مرگ میں جے اینڈ کے بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز یوٹی لیول کیمپوری سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا سونہ مرگ میں جے اینڈ کے بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز یوٹی لیول کیمپوری سے خطاب

گاندربل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بین الاقوامی یوتھ ہوسٹل سونہ مرگ میں جے اینڈ کے بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز یوٹی لیول کیمپوری سے خطاب کیا۔
اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں شامل ہوں اور معاشرے سے اس بدعت کو ختم کرنے میں اِنتظامیہ کی مدد کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”یوتھ پاور توانائی کا ذریعہ ہے جو خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے ۔ہمیشہ مہم جوئی کے حصول کے لئے تیار رہتی ہے ، ہمیشہ اِختراع کرنے اور ایجاد کرنے کے لئے تیار رہتی ہے اور معاشرے کو زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لئے تبدیل کرنے کے لئے ہمیشہ تیاررہتی ہے۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سروسز سے نوجوان سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز ، سکاﺅٹ موومنٹ پی آر آئیز او ریو ایل بیز کی جے اینڈ کے یوٹی کی منشیات سے پاک بنانے میں مدد کرسکتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں نوجوانوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ذمہ دار شہری بننے کے لئے مختلف شعبوں میں بے شمار مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہمارے نوجوان سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز ہمیشہ معاشرے میں نئے شعور کو پیدا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں کوئی پیچھے نہ رہے ۔“
اُنہوں نے کہا کہ سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کی صدیوں پرانی وراثت نظم و ضبط ، بے لوث خدمت ، سماجی ہم آہنگی ، حوصلے اور فرض شناسی کی علامت بن چکی ہے ۔ مہامنا مدن موہن مالویہ جی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے وہ ملک کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوان و ہ توانائی ہے جو ماحولیاتی اور اِقتصادی استحکام سے جدید معاشرے کی ترقی کے لئے نئی راہیں پیدا کررہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز ، آرٹیفیشل اِنٹرجنسی کے نئے اوزار نوجوان پود کو بااِختیار بنار ہے ہیں اور اُنہیں قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ” واسودھا ئیو کٹم بکم “ او ر” ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کے جذبے کے ساتھ سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز دُور دراز علاقوں میں کمیونٹی سروس او رسماجی بااِختیار بنانے کے دوران ایک شاندار کردار اَدا کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو تجربے ، فیلڈ ورک اور معاشرے کی بے لوث خدمت سے زندگی کی اَنمول اقدار کو سیکھنے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کی سراہنا کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سکاﺅٹس اور گائیڈز کو مبارک باد دی اور ان کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سکاﺅٹ تحریک سے جوڑیں۔
اُنہوں نے کمیونٹی سروس کی کوششوں میں جموںوکشمیر یوٹی انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دِلایا۔
کمشنر جموںوکشمیر بھارت سکاﺅٹس ایند گائیڈز محترمہ گلشن آرا نے یوٹی لیو ل کیمپوری کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز نے بھی کیمپ میں اَپنے سیکھنے اور تجربے کو شیئر کیا۔
سینئر اَفسران ، گائیڈ کیپٹن ، اِنسٹرکٹروں ، سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کے علاوہ مختلف سکلوں کے پرنسپلوں ، اَساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.