کٹھوعہ سڑک حادثے میں زائد از ایک درجن مزدور زخمی

کٹھوعہ سڑک حادثے میں زائد از ایک درجن مزدور زخمی

جموں، 7 جون : جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 16 مزدور زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں لوگیٹ موڑ پر جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر بدھ کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 16 مزدور زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مزدور کسی تعمیراتی کام پر جا رہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال کٹھوعہ منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.