جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پاکستانی سابق آرمی چیف کی درگت

یہ خبر شوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو چکی ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو ایک افغان شہری نے اُس وقت درگت کی جب وہ اپنی شریک حیات کے ساتھ فرانس میں تفریح کررہا تھا۔افغان شہری نے جنرل کا ویڈیواُٹھا کر اس سے بے خوف ہو کر کہا کہ آپ یہاں موج مستی کررہے ہیں اور ہمارے ملک میں جہاد کے نام پر فساد برپا کر کے افغانیوں کو مارتے ہیں۔ایک زمانہ تھا جب افغانی پاکستان کے نام پر قربان ہو نے کے لئے تیار تھے۔

اب جب انہیں اصلیت معلوم ہو گئی ہے تو وہی افغانی پاکستانی فوجیوں کو کھری کھری سنا کر د نیا بھر میں بد نام کر رہے ہیں۔ایک زمانے میں عام کشمیر ی بھی پاکستان کے نام پر اپنی نیندیں حرام کرتا تھا۔کرکٹ کا میدان ہو یا پھر لڑائی کامیدان۔کشمیری مفت میں اپنا وقت اورپیسہ ضائعکر تا تھا۔اب کشمیری بھی پاکستانی فوج اور سیاستدانوں کے چالوں سے باخر ہو چکے ہیں۔اب کشمیر ی بھی بیرونی ممالک میں پاکستانی سیاستدانوں اور فوجیوں کو اُن کے اوقات سے موقعہ ملنے پر باخبر کریں گے کیونکہ افغانیوں کی طرح کشمیری بھی اب پوری طرح واقف ہو چکے ہیںکہ پاکستان جان بوجھ کر کشمیریوں کی آن بان،شان اور پہچان ختم کر رہا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img