منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

ہیتی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو ئی

مونٹیویڈیو، 6 جون :ہیتی میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 42 اور زخمیوں کی تعداد 85 ہو گئی ہے۔

شہری دفاع کے ہیتی کے ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ایجنسی نے کہا ’’2 اور 3 جون کو 42 افراد ہلاک، 85 زخمی، 11 لاپتہ اور 13,633 مکانات خراب موسم کی وجہ سے زیر آب آگئے۔‘‘

سول ڈیفنس کی جانب سے پہلے دن کی ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی گئی تھی اور آٹھ افراد لاپتہ تھے۔

ہیتی میں ہفتے کی صبح تباہ کن طوفان کے دوران آرلین میں شدید بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img