کشمیر میں غیر یقینی موسمی صورتحال جاری، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں غیر یقینی موسمی صورتحال جاری، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 2 جون : وادی کشمیر میں جاری غیر یقینی موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ژالہ بھاری بھی ہوسکتی ہے اور کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 3 جون کو بھی گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد دوپہر بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 4 سے 10 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 4 جون سے اپنے آپریشنز جیسے فصل کٹائی، دوا پاشی شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا نا ساز گار موسمی حالات کے بیچ وادی کا شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.