حج 2023: سری نگر ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا: حج ایگزیکٹیو افسر

حج 2023: سری نگر ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا: حج ایگزیکٹیو افسر

سری نگر، 31 مئی : سال رواں کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 22 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
حج ایگزیکٹیو افسر عبدالسلام میر نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ امسال سری نگر ہوائی اڈے پر حج پروازوں کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہوگا جو 22 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 7 جون کو ہوائی اڈے سے 2 حج پروازیں اٹھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز 3 بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری پرواز 7 بجے شام روانہ ہوگی۔
موصوف افسر نے کہا کہ 3 بجے کی پرواز کے عازمین حج کو صبح دس بجے حج ہائوس پہنچنا ہے جبکہ 7 بجے کی پرواز والے عازمین کو 2 بجے دن حج ہائوس پہنچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امسال بھی عازمین کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین کو افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔
حج افسر نے کہا کہ جو بھی ٹونٹفکیشن ہماری طرف سے جاری ہوگی اس کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عازمین کو چاہئے کہ وہ معلومات کے لئے ہماری ویب سائیٹ مسلسل دیکھا کریں۔
بتادیں کہ امسال جموں وکشمیر کے قریب 10 ہزار عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.