کشمیر میں 2 جون تک رک رک کر بارشوں، ژالہ باری کا امکان

کشمیر میں 2 جون تک رک رک کر بارشوں، ژالہ باری کا امکان

سری نگر،29 مئی : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 2 جون تک موسمی صورتحال ناساز گار رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پیر کی سہہ پہر تک موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس کے بعد کئی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ تاہم اس دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 سے 6 جون تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 2 جون تک اپنے آپریشنز جیسے دوا پاشی، فصل کٹائی کو معطل کریں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت اضافے کے باوجود معمول سے کم درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.