لیفٹیننٹ گورنر نے ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی

لیفٹیننٹ گورنر نے ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی

گاندربل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گاندربل ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔
کشمیری پنڈت کمیونٹی کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کا خیر مقدم کیا او ران کی طرف سے روایتی فیرن پیش کیا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پوجا کی ۔ اِس کے بعد اُنہوں نے جیشٹھا اشٹمی کے سلسلے میں کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل کے تولہ مولہ میں پوتر شرائین کے دورے کے دوران آنے والے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے ماتا کھیر بھوانی مندر میں یاتری بھون کی تعمیر کا اعلان کیا۔
اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بھون کی تعمیر کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ تیار کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے آنے والے ماتا کھیر بھوانی میلے کی تیاریو ںکا جائزہ لیا اور اَفسران اور شراکت داروں کو آنے والے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کھیر بھوانی میلہ کے لئے اِنتظامات ، بجلی ، پانی کی فراہمی ، ضروری اشیاء، طبی خدمات کو یقینی بنائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر پنڈت کمیونٹی کے اَرکان سے بھی گفتگو کی اور ان کے مسائل او رخدشات پر تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ کشمیر ی پنڈت کمیونٹی کے اَرکان کے تحفظات کو حاصل کرنے اور خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک نوڈل آفیسر کو نامزد کریں۔
ہر برس جیشٹھا اشتمی کے موقعہ پر گاندرل کے تولہ مولہ میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں کھیربھوانی میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.