شمالی ریلوے کا 17 مئی سے انڈور تا کٹرہ خصوصی ہفتہ وار ٹرین چلانے کا فیصلہ

شمالی ریلوے کا 17 مئی سے انڈور تا کٹرہ خصوصی ہفتہ وار ٹرین چلانے کا فیصلہ

جموں، 15 مئی : یاتریوں کے آرام اور سہولیت اور ریل مسافروں کے بھاری رش کو کم کرنے کے لئے شمالی ریلوے نے 17 مئی سے انڈور تا کٹرہ خصوصی ہفتہ وار ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔
ایک ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ ریل مسافروں کے رش کو کم کرنے کے لئے انڈور تا شری ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا تک خصوصی ریل چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈور تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا خصوصی ایکسپریس (09321) 17 مئی سے 28 مئی تک ہر بدھ وار کو چلے گی جبکہ شری ماتا دیوی کٹرہ تا انڈور خصوصی ایکسپریس (09322) ہر جمعے کو چلے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات ہونے کے ساتھ آنے والے دنوں میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں یاتریوں کا رش بڑھنے کی توقع ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.