جموں میں ایس آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری

جموں میں ایس آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری

جموں، 15مئی : جموں وکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں صوبے کے مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس کے ہمراہ جموں کے بن تلاب علاقے میں رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا ۔
معلوم ہوا ہے کہ بن تالاب جموں میں ایس آئی اے نے کافی دیر تک رہائشی مکان کی تلاشی لی جس کے بعد تفتیشی ایجنسی کی ٹیم وہاں سے چلی گئی۔
ایس آئی اے نے کن وجوہات کی بنا پر رہائشی مکان کی تلاشی لی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.