جی ڈی سی کٹھوعہ کے بائز ہوسٹل سے طالب علم کی لاش بر آمد

جی ڈی سی کٹھوعہ کے بائز ہوسٹل سے طالب علم کی لاش بر آمد

جموں، 12 مئی: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) کٹھوعہ کے بائز ہوسٹل میں ایک طالب علم کو اپنے کمرے میں لٹکتا ہوا پایا گیا جس سے پورے ہوسٹل میں سنسنی پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی سی کٹھوعہ کے بائز ہوسٹل میں ایک طالب علم کو اپنے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو دیکھتے ہی طالب علموں نے ہوسٹل انچارج کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت اورن کمار ساکن پٹھان کوٹ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے جائے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ لاش کمرے سے ملی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.