ایشین میل کے خصوصی رکن اور بانہال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید وانی بانہالی انتقال کر گئے

ایشین میل کے خصوصی رکن اور بانہال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید وانی بانہالی انتقال کر گئے

سرینگر/یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ادارہ ایشین میل کے خصوصی رکن اور بانہال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید وانی بانہالی انتقال کر گئے۔وہ آج یعنی جمعرات کو مختصر علالت کے بعد اپنے آبائی علاقہ کسکوٹ بانہال میں میں انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون،ادارہ ایشین میل کے جملہِ اراکین خاص کر مدیر اعلیٰ رشید راہل نے ان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وانی صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل نے آج ہی مرحوم کے گھر جاکر ان کی عیادت کی تھی اور سرینگر پہنچتے ہی انہیں یہ افسوسناک خبر ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.