سری نگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانیں خاکستر

سری نگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانیں خاکستر

سری نگر،10مئی: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ایکسچینج روڈ لالچوک میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں کم از کم چھ دکانیں خاکستر ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق درمیانی شب ایکسچینج روڈ میں دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید پانچ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان تباہ ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لالچوک میں آگ کی واردات میں چار ورکشاپ شیڈ اور دو کریانہ کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.