بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

سری نگر، 4 مئی : بارہمولہ پولیس نے پٹن علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران دیور کراسنگ پٹن میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش بارہمولہ سے ایک تویرا گاڑی میں سری نگر کی طرف جا رہے تھے اور پولیس کو دیکھ کر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 80 گرام چرس جیسا مواد،104 سپاسمو پراکسیون اور ایک لاکھ دو ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے گئے۔
پولیس بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.