کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر، 4 مئی: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 5 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اس دوران دوپہر کے بعد بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے8 مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے سیاحوں سے موسم سرد رہنے کے پیش نظر گرم لباس اپنے ساتھ رکھنے کی تاکید کی ہے جبکہ ماغ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 8 مئی تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔
ادھر وادی میں خراب موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.