کولگام میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

کولگام میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 14 اپریل :منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
کولگام پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے زاڈورہ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 100 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا۔
منشیات فروش کی شناخت سفیر احمد ڈار ساکن نائو پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.