سینئر صحافی بشیر احمد شاہ نادم کا انتقال

سینئر صحافی بشیر احمد شاہ نادم کا انتقال

مرکزِ فکروفن اور ادارہ ایشین میل نے کیا اظہار ِ تعزیت

نیوزڈیسک

سرینگر:مرکزِ فکروفن اور ادارہ ایشین میل نے وادی کے مشہور ومعروف شاعر ، صحافی اور شیشناگ ٹائمز کے مدیراعلیٰ بشیر احمد شاہ نادم کے انتقال پر زبردست دکھ وافسوس کااظہار کیا ہے اور مرحوم کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مرکز فکروفن کے اراکین کی ایک تعزیتی مجلس، سرپرست اعلیٰ عبدالاحد فرہاد کی زیر صدارت میں ہوئی ، جس میں مرحوم بشیر نادم کو خراج عقیدت کیاگیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی ۔

 

انہوں نے کہا کہ بشیر احمد شاہ نادم کے انتقال سے صحافتی برادری اور ادبی حلقوں میں ایک خلاءپیدا ہوگیا ہے ،جس کو پُر کرنا مشکل ہی نہیں بالکل ناممکن ہے ۔تعزیتی مجلس میں فکروفن کے جن عبدیداروں اور ممبران نے شرکت کی ان میں امداد ساقی ، حمید ناصر ، اشرف نثار، قیوم رفیع آبادی ، رشید راہل اور شوکت ساحل قابل ذکر ہیں ۔

واضح رہے بشیر نادم گزشتہ چند روز سے علیل تھے اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج تھے ۔ایشین ملٹی میڈیا کے خصوصی پروگرام ”گوہر تاباں “ میں مرحوم نے رشید راہل کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافتی اور ادبی سفر پر کہا تھا ’ میں صحافی تھا اور نہ ہی قلمکار ،میں بس ایسی شخصیات کی صحبت میں رہا ،جنہوں نے کامیابی سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔آپ اس گفتگو کو ایشین میل کی آفیشل یو ٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں ،جس کو 7دسمبر2020کو نشر کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.