لیفٹیننٹ گورنر نے ان شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے جے کے جی آر ا ے ایم ایس پورٹل پر اَپنی شکایات پیش کی تھی

لیفٹیننٹ گورنر نے ان شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے جے کے جی آر ا ے ایم ایس پورٹل پر اَپنی شکایات پیش کی تھی

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ان شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے ” ایل جی ملاقات “ کے دوران جے کے جی آر اے ایم ایس پورٹل پر اَپنی شکایات پیش کی تھیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوامی شکایات کا بر وقت حل کرنا اور ہمہ جہت ترقی کے لئے تیز ی سے تبدیلی لانے کا ہمارا پختہ عزم ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ ہم نے مو¿ثر پبلک سروس ڈیلیوری میکانزم تیار کرنے کے لئے متعدد بڑے اقدامات شروع کئے ہیں اور اس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شفاف اور جواب دہ طرزِ حکمرانی اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ترقی کا فائدہ تمام طبقوںکے ہرفرد تک پہنچے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کے دوران ان کی شکایات اور متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پرکی گئی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شنکر آچاریہ چوٹی کے دامن میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی سے متعلق سری نگرکے ایک شخص کی شکایت پر کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن کو مناسب کارروائی کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اِس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دی۔
اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال شیر باغ کے وارڈوں اور باتھ روموں کے بارے میں شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے چیئر کو جانکاری دی کہ ہسپتالوں کے باتھ روموں کی تزئین و آرائش اور فیس لفٹنگ کا کام پہلی ہی مکمل کیا جاچکا ہے اور شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے عرفان رسول کی نگنلی نالہ میں کوڑاکرکٹ پھینکنے اور ماحولیات پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ کوڑاکرکٹ اِنتظام کے لئے مقامی پی آر آئی کے ذریعے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
پلوامہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد نے حاجی بل میں غیر قانونی ریت نکالنے کی شکایت پیش کی تھی جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو سخت اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
اِنتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم نے سی ایچ سی بنی میں گائنا کالوجسٹ سپیشلسٹ کی عدم دستیابی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے چیئر کو آگاہ کیا کہ فوری طور پر روٹیشن کی بنیاد پر ماہر کا بندوبست کیا جائے گا۔

ایل جی ملاقات کے موقعہ پر زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے تربیتی پروگرام کے کامیاب عمل آوری پر بھی بات چیت ہوئی ۔ یہ تربیتی پروگرام محکمہ زراعت کی طرف سے تمام 20 اَضلاع میں کسانوں کے لئے چلایا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے 24 اپریل سے 31 اگست 2023ءکے درمیان منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام کی تفصیلی پیشکش کی۔
کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینسز محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔
بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشن چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ،اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، پولیس سپر اِنٹنڈنٹوں ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طورپر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.