کشمیر: گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

کشمیر: گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

سری نگر،5 اپریل: وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دیگر مقامات پر بھی شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ہی ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا تاہم بعد ازاں وادی میں کئی دنوں تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 8.8 ملی میٹر، پہلگام میں 10.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 7.8 ملی میٹر اور کپوارہ میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.