بارہمولہ پولیس نے دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

بارہمولہ پولیس نے دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

سری نگر،5 اپریل : منشیات کی وبا کی بیخ کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک ناکہ کے دوران دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چلن بونیار علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ خواتین کی تحویل سے113 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران ضلع میں 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.