گاندربل سڑک حادثے میں ایک ہلاک تین دیگر زخمی

گاندربل سڑک حادثے میں ایک ہلاک تین دیگر زخمی

سری نگر، 24مارچ :جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعے کے رو ز دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں جواں سال نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز بانی باغ کنگن میں سوفٹ اور آلٹو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے دو گاڑیوں میں سوار چار افراد زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے مولوی قیصر احمد وانی کو مردہ قرار دیا۔

زخمیوں کی پہچان سراج الدین ولد غلام حسن ساکن فراو گنڈ، طاریق احمد راتھر ولد عبدالصمد ساکن تولہ مولہ گاندربل اور محمد شفیع شیخ ولد عبدالحد ساکن سلورہ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.