ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل

سری نگر،20 مارچ: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح مٹی کے تودے اور ضلع رام بن میں کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شال گڑی اور شیر بی بی میں مٹی کے تودے گر آنے اور رام بن میں کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شال گڑی اور دوسرے حساس مقامات پر شاہراہ کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا سری نگر- لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img